لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ مریم نور نے کہا ہے کہ شوبز اور میڈیا انڈسٹری میں مطلب کی دوستیاں ہوتی ہیں، جیسے ہی کسی کو شہرت اور زیادہ بڑے پروجیکٹ ملنا شروع ہوتے ہیں، وہ دوسروں سے تعلق توڑ دیتا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں کوئی بھائی نہیں، وہ صرف بہنیں ہیں لیکن انہیں کبھی بھائی کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں مریم نور نے بتایا کہ لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں پر شادی کا زیادہ دباؤرہتا ہیایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شک ہونے پر میاں اور بیوی کو ایک دوسرے کے موبائل فونز چیک کرنے چاہیے، اس میں کوئی برائی نہیں کہا کہ میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ اس کو بہت پسند کیاگیا ہے میں اپنے پرستاروں کی بھی بہت شکرگزار ہوں۔جن کی بدولت میں نے یہ مقام حاصل کیا ہے شائقین کی محبت ہی میرا سب سے بڑا ایوارڈ ہے اس لئے میں ہمیشہ ان کے توقعات پر پورا اترتی ہوں۔