فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ کون جیتے گا؟ 30 بہترین فٹبالرز شاٹ لسٹ

لندن  (آئی این پی)فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ کون جیتے گا؟ بیلن ڈی آر ایوارڈ کیلئے 30 نامزد افراد کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ہے۔فہرست میں فرانس کے اسٹار فٹبالر ایم باپے، اسپین کے لامین یمال، انگلینڈ کے ہیری کین شامل ہیں۔ 8 مرتبہ بیلن ڈی آر جیتنے والے لیونل میسی بھی فہرست میں شامل ہیں۔ارلنگ ہالینڈ، عثمان ڈیمبیلے اور جوڈ بیلنگھم بھی نامزد ہیں۔ 5 بار بیلن ڈی آر جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو نامزد کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی کا اعلان 26 اکتوبر کو ہوگا۔