لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ باضابطہ طور پر طے پا گئی ہے،ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو شام پانچ بجے منعقد ہوگی۔ نکاح کی تقریب جاتی امراء ، رائے ونڈ میں ہوگی۔نکاح کی اس تقریب کو انتہائی محدود اور خاندانی سطح پر رکھا گیا ہے، جس میں شرکت کے لیے مجموعی طور پر صرف 100 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ تقریب میں سیاسی شخصیات کے بجائے صرف شریف فیملی کے ارکان اور انتہائی قریبی عزیز و اقارب ہی شریک ہوں گے۔