گھر ، سڑک سے2 لاشیں برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں مختلف واقعات کے دوران دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق چوکی دربار بی بی پاک دامن کے قریب ایک گھر سے 60 سالہ شخص کی لاش ملی، جو بظاہر تین سے چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔ متوفی کی شناخت نتھامیال کے نام سے ہوئی۔ دوسرے واقعے میں نشتر کالونی، اٹاری دربار کے قریب سڑک کنارے سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیں۔