انسان ڈیجیٹل دنیا میں کچھ بھی محسوس کرسکتا ہے، لیکن اسے حقیقی دنیا میں زندگی گزارنی ہوتی ہے،آج کی فلموں کو مکمل طور پر تنقید کا نشانہ نہیں بنا رہی
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے آج کل بننے والی رومانوی اور مزاحیہ فلموں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ ایکانٹرویو کے دوران پریتی زنٹا سے آج کل بننے والی رومانوی مزاحیہ فلموں کے بارے میں سوال کیا گیا اور پوچھا گیا کہ کیا ان کے خیال میں فلم ساز اب بھی ماضی کی طرح رومانوی فلمیں بنا رہے ہیں؟پریتی زنٹا نے موجودہ دور میں رومانوی تعلقات کی نوعیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کل رومانس بہت حد تک کسی ایپ پر جانے اور لوگوں کو سوائپ کرنے جیسا ہوگیا ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ گہرائی، محبت اور حقیقی جذبات کی کمی محسوس ہوتی ہے، انسان ڈیجیٹل دنیا میں کچھ بھی محسوس کرسکتا ہے، لیکن اسے حقیقی دنیا میں زندگی گزارنی ہوتی ہے۔پریتی زنٹا نے واضح کیا کہ میں آج کی فلموں کو مکمل طور پر تنقید کا نشانہ نہیں بنا رہی، اگرچہ شاید رومانوی مزاحیہ فلمیں کم بن رہی ہیں، لیکن دیگر شعبوں میں خوبصورت فلمیں بن رہی ہیں اور بہت سی فلمیں واقعی شاندار ہیں۔51 سالہ اداکارہ نے خواہش ظاہر کی کہ آج کے دور میں ایک اچھی اور خوبصورت رومانوی مزاحیہ فلم ضرور بننی چاہیے۔