پریتی زنٹا نے اپارٹمنٹ ساڑھے 18 کروڑ میں فروخت کر دیا

لاہور(شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے ممبئی کے علاقے باندرہ واقع اپنا اپارٹمنٹ ساڑھے 18 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اپارٹمنٹ انہیں اپریل 2025 میں ان کی پرانی عمارت کی ری ڈیولپمنٹ کے بعد الاٹ کیا گیا تھا واضح رہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران پریتی زنٹا کی جانب سے فروخت کیا جانے والا یہ دوسرا اپارٹمنٹ ہے۔ نومبر 2025 میں انہوں نے ایک اپارٹمنٹ 14 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ممکن ہے وہ نومبر میں ہونے والی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو باندرہ، ممبئی میں تقریباً 100 کروڑ روپے مالیت کی نئی جائیداد میں دوبارہ سرمایہ کاری کریں۔