مریم نواز پر تنقید کیلئے بہت کچھ موجود ہے‘شفیع جان اپنے بیان پر معافی مانگیں:پی ٹی آئی رہنما
لاہور(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی نے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پر کی جانے والی تنقید کی مذمت کی ہے۔مہربانو قریشی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مریم نواز پر تنقید کیلئے بہت کچھ موجود ہے، لیکن ان کے خلاف غیر پارلیمانی اور غیر شریفانہ زبان کا استعمال غلط اور توہین آمیز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون اور ساتھی پارٹی رکن کی حیثیت سے شفیع جان پر زور دیتی ہوں کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں اور معافی مانگیں۔