پونے (شوبز ڈیسک)مراٹھی اور ہندی فلموں کی اداکارہ مدھو کمبیکر جنہوں نے فلموں میں نانا پاٹیکر کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا پونے میں 73 برس کی عمر میں چل بسیں۔ مدھو کمبیکر ممبئی کے علاقے مالے گاوں میں بنجاروں کے خاندان میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ طویل عرصے سے علیل تھیں، فالج کے دورے کے بعد انہیں صحت کے متعدد مسائل کا سامنا تھا۔ وہ مراٹھی سنیما، تھیٹر، ٹیلی ویژن اور لوک فنون میں اپنی خدمات کے لیے وسیع شہرت رکھتی تھیں، خصوصا ان کی منفرد لاونی پرفارمنس کو بے حد سراہا جاتا تھا۔ لاونی مہاراشٹر کا روایتی لوک رقص ہے۔