ہفتے کے اختتام پر شام کے وقت عدالت میں ضمانت کی کارروائی ہوتی تھی:بھارتی اداکار
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا ہے، جس میں انہوں نے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ میری رہائی میں نانا پاٹیکر نے اہم کردار ادا کیا تھا۔شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو کہا تھا کہ نانا پاٹیکر نے مجھے بالآخر جیل سے نکلنے میں مدد دی اور وہ نہایت اچھے انسان ہیں۔ شاہ رخ خان کے مطابق ہفتے کے اختتام پر شام کے وقت عدالت میں ضمانت کی کارروائی ہوتی تھی اور نانا پاٹیکر نے اس معاملے میں میری مدد کی۔