پنجاب حکومت نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے میں پہلا ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ نظام دہشتگردی، منظم جرائم اور ڈیجیٹل خطرات کی بروقت نشاندہی اور مؤثر نگرانی کو ممکن بنائے گا۔منصوبے کی کل لاگت 33 کروڑ 44 لاکھ روپے تخمینہ لگائی گئی ہے، جسے دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا:
پہلا مرحلہ: 20 کروڑ 44 لاکھ روپے
دوسرا مرحلہ: 13 کروڑ روپے
نئے سسٹم کے تحت ہائی پروفائل افراد، تنظیموں اور ممالک کی ڈیجیٹل پروفائلنگ کی جائے گی۔ ساتھ ہی دنیا بھر کے عالمی خطوں، موضوعات اور اہم واقعات سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔
منصوبے میں جدید ٹیکنالوجیز شامل ہیں، جیسے:
ویڈیو اینالٹکس
اوپن سورس انٹیلیجنس
ڈیٹا آرکائیونگ
یہ سسٹم پنجاب انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا حصہ ہوگا اور اس کے ذریعے نہ صرف داخلی بلکہ بین الاقوامی سطح پر خطرات کا قبل از وقت سراغ لگایا جا سکے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم سے دہشتگردی، سائبر کرائمز، اور دیگر منظم جرائم کی بروقت نشاندہی ممکن ہوگی، جس سے سیکیورٹی اداروں کو عملی اقدامات میں مدد ملے گی۔