پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے۔کرکٹر کے اہل خانہ کے مطابق وزیر محمد کی عمر 95 برس تھی، اِن کا انتقال آج برمنگھم میں ہوا۔وزیر محمد 1952ء￿  میں بھارت کا دورہ کرنے والے پاکستانی اسکواڈ کے رکن تھے۔وزیر محمد نے دورہ? بھارت میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔وزیر محمد نے 1952ء￿  سے 1959ء￿  تک 20 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔20 ٹیسٹ میچز میں اْنہوں نے دو سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 801 رنز بنائے۔ وزیر محمد کے بھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی ٹیسٹ کرکٹر رہے ہیں۔وزیر محمد حنیف محمد، رئیس، مشتاق اور صادق محمد کے بھائی تھے، وہ محمد برادران میں سب سے بڑے تھے۔