ویمن کاز کا فروغ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے: چینی صدر

خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد  پر سختی سے کاری ضرب لگائی جائے:صدر کا تقریب سے خطاب
بیجنگ(یواین پی)چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں  ''گلوبل لیڈرز کانفرنس آن ویمن '' کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔اپنے خطاب میں صدر شی جن پھنگ نے  چار نکاتی تجویز پیش کی۔ اس تجویز کا پہلا نکتہ یہ تھا کہ، جنگ، تنازعات، غربت اور آفات کے علاقوں میں خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کو مضبوط بنایا جائے اور خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد  پر سختی سیکاری ضرب لگائی جائے۔ دوسرا یہ کہ  سائنسی اور تکنیکی جدت کے ذریعے خواتین سے متعلق امور  کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے۔ تیسرا نکتہ، نظام اور قوانین کو بہتر بناتے ہوئے خواتین کو صحت اور تعلیم کے مزید اعلیٰ وسائل کی  فراہمی  اور  قومی اور سماجی حکمرانی میں خواتین کی وسیع شرکت کی حمایت کے حوالے سے تھا  اور  چوتھا نکتہ  یہ تھا کہ  اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت کرتے ہوئے  ترقی پذیر ممالک میں خواتین کی ضروریات پر زیادہ توجہ دی جائے۔