اسرائیل کی حمایت یافتہ ملیشیا نے غزہ میں صحافی صالح الجعفراوی کو شہید کردیا

غزہ (آئی این پی ) اغزہ میں اسرائیل کی حمایت یافتہ مسلح ملیشیا نے فلسطینی صحافی صالح الجعفراوی کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔الجزیرہ عربی  کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے   بتایا ہے کہ  28 سالہ صالح الجعفراوی کو جنگ کی کوریج کے دوران اپنی ویڈیوز کی وجہ سے شہرت ملی تھی، شہر کے صابرہ محلے میں جھڑپوں کی رپورٹنگ کے دوران ایک مسلح ملیشیا کے ارکان کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔