مسجد الاقصی کو 40 دن بند کھول دیا گیا، اسرائیلی حکام کی نمازیوں کو مسجد میںجانے کی اجازت
غزہ،مقبوضہ بیت المقدس (آئی این پی )اسرائیل کی جانب سے جنگبندی معاہدے کی بدستور خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں صحافی شہید ہوگیا دوسری جانب مسجد الاقصی کو 40 دن بند رکھنے کے بعد کھول دیا گیا۔ اسراِئیلی حکام نے صبح سویرے نمازیوں کو مسجد جانے کی اجازت دے دی ۔عرب میڈیارپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں عرب ٹی وی الجزیرہ کے صحافی محمد وشاہ کو شہید کردیا، یہ ڈرون حملہ محمد وشاہ کی گاڑی پر کیا گیا جس سے گاڑی جل کر تباہ ہوگئی