برطانوی شادی میں دلہن کی جگہ کتے کی انٹری توجہ کا مرکز بن گئی

لاہور(نیٹ نیوز )برطانوی جوڑے کی شادی کی تقریب میں اچانک ایک کتے کی آمد نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔دلہن کی انٹری کے عین موقع پر کتے کی دلچسپ انٹری نے تقریب کے شرکا کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔برطانیہ کی کاؤنٹی ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب میں آوارہ کتے کی اچانک آمد کا دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔