عشب عرفان نے پہلے رائونڈ میں انگلینڈ کے پیری ملک کو 0-3 سے شکست دی
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے عشب عرفان نے پٹس برگ اوپن اسکواش میں کامیاب آغاز کیا ہے۔عشب عرفان نے پہلے رائونڈ میں انگلینڈ کے پیری ملک کو 0-3 سے شکست دی۔ان کی کامیابی کا اسکور 11۔ 6، 11 ۔ 9 ، 11 ۔ 6 رہا۔عشب عرفان نے 34 منٹ میں بغیر کوئی گیم ڈراپ کیے مقابلہ جیتا۔