لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے عشب عرفان نے پٹس برگ اوپن اسکواش میں کامیاب آغاز کیا ہے۔عشب عرفان نے پہلے راؤنڈ میں انگلینڈ کے پیری ملک کو 0-3 سے شکست دی۔ان کی کامیابی کا اسکور 11۔ 6، 11۔ 9 ، 11۔ 6 رہا۔عشب عرفان نے 34 منٹ میں بغیر کوئی گیم ڈراپ کیے مقابلہ جیتا۔