بابر اعظم پسندیدہ پاکستانی کرکٹر ہیں‘ جیمز اینڈرسن

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بائولر نے آسٹریلیا سے شین وارن، انگلینڈ سے جو روٹ کو منتخب کیا
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا۔جیمز اینڈرسن نے یہ بات کرکٹ سے متعلق حالیہ ویڈیو میں کیا ہے، جس میں انہوں نے مختلف ممالک کے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے نام بتائے ہیں۔اینڈرسن نے آسٹریلیا سے شین وارن، انگلینڈ سے جو روٹ، بھارت سے ویرات کوہلی، نیوزی لینڈ سے ٹم ساتھی، جنوبی افریقا سے اے بی ڈی ویلیئرز اور سری لنکا سے سنتھ جے سوریا کو منتخب کیا ہے۔