علی عظمت کی چکوٹھی بارڈر پر دل دل پاکستان کی پرفارمنس

گلوکار کی پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش، صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے
چکوٹھی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف راک گلوکار علی عظمت نے آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی میں پاک بھارت سرحد کے قریب قومی نغمہ دل دل پاکستان پیش کرکے ماحول کو وطن سے محبت کے جذبے سے بھر دیا۔ ان کی اس پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں علی عظمت کو سرحدی مقام پر کھڑے ہوکر معروف ملی نغمہ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کی آواز میں اس قومی گیت کی پیشکش نے دیکھنے والوں کو متاثر کیا، جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس پرفارمنس کو سراہ رہے ہیں۔