لاہور (خصوصی رپورٹ ) سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ایئرپورٹ سب ڈویڑن کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونے والے لیسکو ملازمین لائن مین فاروق اور اے ایل ایم عرفان کی عیادت کی ،سی ای او لیسکو محمد رمضان بٹ ،ایس ای سا ئوتھ سرکل محمد حسین ملازمین کی عیادت کے لیے ان کے گھر پہنچے،لیسکو چیف نے ملازمین سے ملاقات کی، چیف ایگزیکٹولیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ لیسکو ملازمین پر حملہ مجھ پر حملے کے مترادف ہے، ہم بجلی چوروں سے خوفزدہ نہیں، آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔