سونے کی قیمت میں ‘ اضافہ‘4لاکھ، 43 ہزار 62 روپے تولہ وہگیا

کراچی (آئی این پی )عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار ، 300 روپے کا اضافہ ہوا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ، 43 ہزار 62 روپے ہو گئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 7 ہزار ، 116 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ ، 79 ہزار ، 854 روپے کا ہو گیا۔