ڈولفن سکواڈ کی کارروائی ، جانی نقصان کا خطرہ ٹل گیا

شیرا کوٹ میں دو گروپوں کے درمیان لین دین کا تنازع چل رہا تھا 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے جانی نقصان کا خطرہ ٹل دیا شیرا کوٹ میں دو گروپوں کے درمیان لین دین کے تنازع پر مکوں گھونسوں کے تبادلہ کے بعد ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کر دیا ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا بتایا گیا ہے کہ شیرا کوٹ کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان لین دین کا تنازع چل رہا تھا کہ اس دوران دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوگیامکوں گھونسوں کے تبادلہ کے بعد ملزم نجف نے فائرنگ کرکے شہری ساجد کو زخمی کر دیا ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق زخمی ساجد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا گیاسیکٹر انچارج طیب نے ڈولفن ٹیم کے ہمراہ بروقت ریسپانس کرتے ہوئے ملزم نجف کو گرفتار کرلیاڈولفن نے ملزم نجف کے قبضہ سے پستول برآمد کرکے مزید کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا