تین منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ تین منشیات فروش کوگرفتار کرکے ہزاروں مالیت کی 1880 گرام چرس اور 280 گرام آئس برآمد کرلی پولیس  کے مطابق ملزمان کو دوران چیکنگ مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتے تھے گرفتار ملزمان میں جہانزیب،جاوید اور اسلام شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے پر ایس ایچ او ٹبی سٹی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے