جنگ کوئی بالی ووڈ کی فلم یا رومانوی تصور نہیں:سابق بھارتی آرمی چیف

کسی بھی ملک کے لئے جنگ سب سے آخری آپشن ہونا چاہیے: جنرل منوج مکنڈ نرا کا بیان
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نراو جنگ کی حمایت کرنے پر اپنے ملکی میڈیا پر برس پڑے۔انہوںنے کہا  جنگ کوئی رومانوی تصور نہیں بلکہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے اور اسے بالی ووڈ فلم کی طرح نہیں دیکھنا چاہیے۔ کسی بھی ملک کے لیے جنگ سب سے آخری آپشن ہونا چاہیے جب  دیگر تمام آپشنز ناکام ہوگئے ہوں۔جنرل منوج نروانے کے بقول یہی وجہ ہے حکومت نے بھی جنگ بندی کو ترجیح دی۔ جنگ کوئی ایسی چیز نہیں جس پر خوشی منائی جائے۔انہوں نے واضح کیا  یہ مکمل جنگ بندی نہیں بلکہ صرف فوجی کارروائیوں کا عارضی خاتمہ ہیں۔ یہ دیکھنا ہوگا کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں حالات کیسے بدلتے ہیں۔