لندن(فضیلہ خان)انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ کی پلیئرز آکشن میں سن رائزرز لیڈز کی فرنچائز میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر ابرار احمد کو اپنی ٹیم میں خریدنے پر تنقید کا سامنا ہے۔برطانوی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈینیل ویٹوری کا کہنا تھاکہ ہم آکشن میں تمام کھلاڑیوں کی دستیابی کے ساتھ داخل ہوئے اور ساتھ انٹرنیشنل ٹیموں کے کئی اچھے اسپنرز سامنے آئے ، لیکن ہم نے ابرار احمد کو اپنی ٹیم کے لیے پہلی ترجیح کے طور پر منتخب کیا، ہمارے پاس دیگر آپشن تھے لیکن ابرار احمد کے پاس منفرد بالنگ ورائٹی ہے جو انہیں سب سے الگ بناتی ہے