افطاری پرزہریلا کھاناکھانے سے نوجوان جاں بحق

بورے والا ( خصوصی رپورٹ) افطاری پرزہریلاکھانا کھانیسے نوجوان جاں بحق ہوگیا ، تھانہ ماڈل ٹا ئون پولیس نے میزبان کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ،مجاہد کالونی کا رہائشی عمیر رانا نواحی گا ئوں 451ای بی میں اپنے دوست احسن کے گھر افطاری کی دعوت پر گیا تھا کہ کھانا کھاتے ہی اس کی حالت خراب ہو گئی ،جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی تشویشناک حالت پر اسے ساہیوال ریفر کیا گیا لیکن وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا ،تھانہ ماڈل ٹا ئون پولیس نیملزم کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی ۔