واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیکریٹری برائے صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں تقریبا 30 پائونڈ ( 13 کلو) وزن کم کر لیا ہے، حالانکہ ان کی جنک فوڈ کی محبت اب بھی برقرار ہے۔فاکس نیوز سے گفتگو کے دوران، کینیڈی نے کہا انہوں نے مجھے بتایا اب اگر وہ برگر کھاتے بھی ہیں تو بغیر بن کے کھاتے ہیں۔