اسلام آباد (آئی این پی)اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی اور اخترمینگل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کریں گے اور بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔اپوزیشن ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات آئندہ چند روز میں متوقع ہے، دونوں رہنما بلوچستان کی صورتحال پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور اپوزیشن قیادت کی ملکی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت ہوگی۔ترجمان متحدہ اپوزیشن کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مسائل صرف سیاسی قیادت ہی حل کرسکتی ہے۔