بانی سے ملاقات نہ کرانے پر سپریم کورٹ میں یادداشت جمع محمود خان اچکزئی نے بھی وزیراعظم کو خط لکھ دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور دیگر رہنماؤںکی عمران خان  سے ملاقات نہ کرانے جانے کے حوالے سے رجسٹرارسپریم کورٹ کویاداشت پیش کی گئی
بانی پی ٹی آئی سے فیملی ، وکلا سمیت کسی کی ملاقات نہیں ہوئی:بیرسٹر گوہر‘ ہم چاہتے ہیں فیملی ڈاکٹر سے ملاقات کروا دی جائے:سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور دیگر رہنماؤں نے عمران خان کی موجودہ صحت کی صورت حال اور ملاقات نہ کرانے جانے کے حوالے سے رجسٹرارسپریم کورٹ کویاداشت پیش کی ہے جس میں سب کے دستخط بھی موجود ہیں۔جبکہ محمود خان اچکزئی نے بھی وزیراعظم پاکستان کو خط لکھ دیاہے۔چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا کو بتایا  ہم نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو یاداشت پیش کی ہے۔ہم نے یاد دہانی کرووانے کے لیے دستخط شدہ یاداشت دی ہے بانی پی ٹی آئی سے فیملی ، وکلا سمیت کسی کی ملاقات نہیں ہوئی۔محمود اچکزئی نے بھی وزیر اعظم کو خط لکھا۔جبکہ سلمان اکرم راجہ نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ فیملی ڈاکٹر سے ملاقات کروا دی جائے ، ہماری تسلی ہو جائے گی۔8 فروری کو ہم نے پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے۔ہم نے آج بھی آئین اور قانون کی پاسداری کے لیے آئے ہیں۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں یہ ملک پھلے پھولے ترقی کرے۔چیف جسٹس کا آئینی فریضہ ہے کہ آئین و قانون کا دفاع کریں گے۔ہم نے تو صرف عمران خان کی رپورٹ مانگی تھیں۔قوم صحیح معنوں میں متجسس ہے تالے لگا لیں سپریم کورٹ  اور ہائیکورٹ کو۔ہمْ  عوامْ کو جوابدہ ہے،ایک سو اسی سیٹیں لینے والا  جیل میں ہے۔آٹھ فروری کو باورشو کروائیں گے۔