25 سالہ سنی نامی موٹر سائیکل سوار سر کچلے جانے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا،ڈرائیور موقع سے فرار
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)چوچک روڈ پرتیز رفتار ڈمپر کی زدمیں آکر موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ میں چک نمبر12 ون ایل کا رہائشی 25 سالہ سنی نامی موٹر سائیکل سوار سر کچلے جانے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا،ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اورلاش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔