موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھا سیالکوٹ کا رہائشی 22 سالہ محمد حسین موقع پر ہی دم توڑ گیا، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ملتان روڈ پر ہنجروال میٹرو اسٹیشن کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو پیچھے سے ٹکر کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھا سیالکوٹ کا رہائشی 22 سالہ محمد حسین موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاڈی ایس پی رانا یونس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔دریں اثنا، سی ٹی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔