کارکادروازہ بند،دم گھٹنے سے7سالہ بچہ جاں بحق

 ارسلان ننھال منڈھیالی میں شادی میں شرکت کرنے کیلئے آیا
گاڑی میں جاکر دروازہ بندکرلیا، ، شدید گرمی ،آکسیجن کی کمی،دم توڑ گیا
نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)نانی کے گھرشادی پر آیا 7 سالہ بچہ کار کا دروازہ بندہونے پر دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا،نواحی گاوں مانگٹ کا رہائشی ارسلان والدین کے ہمراہ اپنے ننھال منڈھیالی میں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آیا اور گاڑی میں جاکر دروازہ بندکرلیا، کسی کو معلوم نہ ہوسکا ،اس دوران شدید گرمی اورآکسیجن کی کمی ہونے سے دم گھٹنے سے دم توڑ گیا،بچے کو سپردخاک کردیاگیا،گھرمیں تین افراد کی شادی کی تقریبات جاری تھیں۔