ایک ہی دن میں 100 کچہریاں

فیصل کامران نے جامع مسجد فاروقیہ مستی گیٹ،دفتر میں مسائل سنے
 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے افسران کی جانب سے مسائل حل کرنے کے لیے شہریوں کی دہلیز پرایک ہی دن میں 100 سے زائد مقامات پر کھلی کچہریاں کا انعقاد کیا گیاڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے جامع مسجد فاروقیہ مستی گیٹ اور اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے۔ایس پی سٹی، ایس ڈی پی او، ایس ایچ اوو دیگر افسران موقع پر موجود تھیفیصل کامران نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد شہریوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کیے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کی مدد سے بدمعاش وقبضہ مافیا کو روک رہے ہیں۔ شہری امن و امان کے قیام میں مدد کریں اورجرائم پیشہ عناصر کی اطلاع پولیس کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ تمام تھانوں کی حدود میں شہر بھرکی100 سے زائد جامع مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں۔ کھلی کچہریوں سے انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ فیصل کامران نے مزید کہا کہ مجھ سمیت میرا ہر سپاہی آپ کی حفاظت اور مدد کے لیے حاضرہے۔تھانہ میں شکایت کا ازالہ نہ ہو توشہری براہ راست میرے دفتر تشریف لائیں۔