لاہور(کرائم رپورٹر)مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور ڈکیت کو گرفتارکرلیاپولیس کے مطابق مفرور اشتہاری حسن ڈکیتی کے مقدمہ میں شفیق آباد پولیس کو مطلوب تھااشتہاری حسن نے گن پوائنٹ پر اپنے ساتھی کے ہمراہ شفیق آباد کے ایریا میں واردات کی اور روپوش ہوگیا مستی گیٹ پولیس نے مفرور اشتہاری کو گرفتار کرکے انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ایس پی سٹی بلال احمد نیاے کیٹگری کی وارادت میں ملوث اشتہاری کی گرفتاری پر ایس ایچ او مستی گیٹ نجم عباسی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے ٹارگٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔