تربت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8ریکارڈ

تربت(آئی این پی )بلوچستان کے علاقے تربت اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت 4.8اور گہرائی 25کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تربت سے 109کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔