جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور‘غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ سے متعلق قرارداد منظور کرتے ہوئے فوری، غیر مشروط اور دائمی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی صورتحال پر خصوصی سیشن میں شہریوں کے تحفظ اور قانونی و ہیومینیٹرین ذمہ داریوں کے حق میں قرار داد منظور کی ہے۔ پاکستان اس قرارداد کو اسپانسر کرنے والے ممالک میں شامل تھا اور پاکستان نے قرار داد کے حق میں ووٹ بھی دیا۔ قرارداد کے حق میں 149 اور مخالفت میں 12 ووٹ آئے جبکہ 19 اراکین غیر حاضر رہے۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری، غیرمشروط، اور دائمی جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی گئی۔