آٹے کی ایکس مل پرائس 133 روپے سے کم ہوکر 125 روپے ہوجائے گی
کراچی(آئی این پی) فلور ملز مالکان نے ایکس مل پرائس میں 8 روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیا۔چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر کراچی میں آٹے کی قیمت پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور فلور ملز مالکا ن کے درمیان کمشنر کراچی کے دفتر میں کامیاب مذاکرات ہوئے جس میں فلور ملز مالکان نے ایکس مل پرائس میں 8 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا۔ فلور ملز مالکان کے فیصلے کے بعد آٹے کی ایکس مل پرائس 133 روپے سے کم ہوکر 125 روپے ہوجائے گی