کراچی(آن لائن )سندھ ہائیکورٹ نے ڈبل روٹی میں پھپھوندی نکلنے بارے صارف عدالت کا کمپنیوں پر عائد جرمانوں کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت عالیہ نے صارف عدالت کا فیصلہ ختم کرتے ہوئے شکایت کنندہ پر مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا کہ صارف عدالت کی جانب سے کمپنیوں پر عائد ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ بھی واپس کیا جائے