شہداء کے خون نے آزادی کی موجودہ تحریک کو طاقت دی: سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد(آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شہداء کے خون نے آزادی کی موجودہ تحریک کو طاقت دی، بھارت کا جبر کشمیریوں کو ان کے حق سے نہیں روک سکتا۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے یوم شہداء کشمیر پر پیغام میں 13جولائی 1931کے شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی 1931 کے شہداء آج کی مزاحمت کے معمار ہیں، *13 جولائی 1931 کو کشمیریوں نے ظلم کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا، شہداء کے خون نے آزادی کی موجودہ تحریک کو طاقت دی، بھارت کا جبر کشمیریوں کو ان کے حق سے نہیں روک سکتا۔