ناکامی کا سامنا کرنیوالے بھارتی PSLV مشن کے ایک سیٹلائٹ سے ڈیٹا موصول

ناکامی کا سامنا کرنیوالے بھارتی PSLV مشن کے ایک سیٹلائٹ سے ڈیٹا موصول

بھارت کے خلائی ادارے ISRO کے حالیہ مشن PSLV-C62 میں شامل 16 سیٹلائٹس میں سے صرف ایک، اسپین کی نجی کمپنی Orbital Paradigm کا کیپسول KID (Kistral Initial Demonstrator) کامیابی کے ساتھ الگ ہونے اور ڈیٹا بھیجنے میں کامیاب رہا۔

ابتدا میں خیال کیا جا رہا تھا کہ تمام سیٹلائٹس ضائع ہو گئے، جن میں اہم دفاعی نگرانی سیٹلائٹ Invesha بھی شامل تھی۔ تاہم Orbital Paradigm نے تصدیق کی کہ KID کیپسول راکٹ سے الگ ہوا اور اپنا کام انجام دیا۔یہ کیپسول ایک ٹیکنالوجی ڈیمونسٹریٹر تھا جس کا مقصد زمین میں دوبارہ داخلے (ری انٹری) کی صلاحیت کو جانچنا تھا، اور یہ مستقبل میں تیار کیے جانے والے Kernel نامی بڑے کیپسول کا ابتدائی ماڈل ہے جو خلا سے 120 کلوگرام تک سامان واپس لا سکے گا۔

اسرو کے چیئرمین وی نارائنن کے مطابق مشن کے پہلے دو مراحل کامیاب رہے، لیکن تیسرے مرحلے میں اسٹریپ آن موٹرز کے دوران خرابی پیدا ہونے سے راکٹ اپنی طے شدہ پرواز سے ہٹ گیا اور مشن ناکام ہو گیا۔