مخصوص طبقے کو سستی بجلی، گیس اور ٹیکس چھوٹ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے: مصدق ملک

مخصوص طبقے کو سستی بجلی، گیس اور ٹیکس چھوٹ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے: مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں خوشحالی کا واحد راستہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہے اور مخصوص طبقے کو سستی بجلی، گیس اور ٹیکس چھوٹ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی تب ممکن ہے جب ہر شہری کو کام کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ مصدق ملک نے مزید کہا کہ پاکستان میں خوشحالی کا راستہ اب صرف طاقت اور اثر و رسوخ تک رسائی تک محدود ہو چکا ہے۔