چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا نے انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس عشرت یسین کے ہمراہ تحصیل کے مختلف علاقوں میں قائم پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا۔ دورانِ چیکنگ معیار اور پیمائش میں کمی بیشی پائے جانے پر الحرمین فلنگ سٹیشن پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ متعدد پٹرول پمپس مالکان کو سخت وارننگ بھی جاری کی گئی کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں پٹرول پمپس سیل کر دیے جائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر جاوید ممتاز لکھویرا نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور مقررہ مقدار میں پٹرول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔