چڑیا گھر کو رات کے اوقات میں کھولنے پر غور

جدید روشنیوں کا انتظام کیا جائے گا :ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور زو کرن سلیم 
لاہور(کرائم رپورٹر)چڑیا گھر کو رات کے اوقات میں کھولنے کے فیصلے پر غور و فکر شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت چڑیا گھر میں جدید روشنیوں کا انتظام کیا جائے گا تاکہ شہری رات کے وقت بھی سیر و تفریح کے لیے آ سکیں۔اس اقدام کا مقصد شہریوں کو تفریح کی ایک نئی سہولت فراہم کرنا اور لاہور زو کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور زو کرن سلیم کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور چڑیا گھر کو رات کے اوقات میں کھولنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔