حکومت کا لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی، جم اوقات بڑھانے پر غور

لاہور( زیڈ این این)عوامی دباؤ کے بعد حکومت نے جاری لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم سہولیات کے اوقات کار میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے جم، فٹنس سینٹرز اور ان ڈور سپورٹس سرگرمیوں کے مراکز کے اوقات کار بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ نئے فیصلے کے تحت جم اور فٹنس سینٹرز کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، جبکہ انہیں بعض پابندیوں سے استثنیٰ دینے پر بھی غور جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ تجویز دی گئی تھی کہ فٹنس مراکز کے اوقات کار میں توسیع کی جائے تاکہ شہریوں کو صحت مند سرگرمیوں کے لیے مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس تجویز پر حکومت پنجاب نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے اصولی طور پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے