یہ علاقہ چین کا حصہ ہے، اپنے علاقے میں انفراسٹرکچر کی تعمیر چین کا مکمل اور جائز حق ہے:چینی وزارت خارجہ
نئی دہلی، بیجنگ(آئی این پی)بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی وادی شکسگام میں چین کی جانب سے جاری بنیادی ڈھانچے(انفراسٹرکچر ) کے ترقیاتی منصوبوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ علاقہ بھارتی سرزمین کا حصہ ہے جبکہ چین نے بھارتی اعتراض پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے آپ جس علاقے کا ذکر کر رہے ہیں، وہ چین کا حصہ ہے، اپنے علاقے میں انفراسٹرکچر کی تعمیر چین کا مکمل اور جائز حق ہے۔