سرکاری اداروں کے ذمے قرضوں اور واجبات کا حجم 9.5 کھرب سے تجاوز کرگیا

 اصلاحات نہ ہوئیں تو قومی مالی استحکام کو خطرات لاحق رہیں گے:وزارت خزانہ کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی  رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی )مختلف سرکاری اداروں کے ذمے قرضوں اور واجبات کا حجم 9.5 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔یہ انکشاف وزارت خزانہ کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی  رپورٹ میں ہواہے جس میں  سرکاری اداروں کی ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آئی ہے ۔سرکاری اداروں کے حکومت پرزیادہ مالی انحصارکو قومی خزانے کے لئے خطرہ قرارد یتے ہوئے  انکشاف کیا  گیا ہے کہ سرکاری اداروں کے تیل ،گیس،بجلی اورانفراسٹرکچر پرخرچے اورقرضے 9557 ارب روپے تک پہنچ چکے،جن میں ملکی و غیرملکی قرضے،رول اوورز اور سود کی ادائیگی شامل ہے۔ سینٹرل مانیڑنگ یونٹ کے مطابق پاورسیکٹرکاگردشی قرضہ 4.9 ٹریلین روپے تک جا پہنچا،سرکاری اداروں کوکریڈٹ،مارکیٹ اور آپریشنل خطرات کا سامنا ہے،ناقص گورننس اور سیاسی مداخلت سے سرکاری اداروں کی کارکردگی متاثر ہوئی