ڈی چوک احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کے سادہ کاغذ پر دستخط پر عدالت کا برہمی کا اظہار

ڈی چوک احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کے سادہ کاغذ پر دستخط پر عدالت کا برہمی کا اظہار

اسلام آباد: ڈی چوک احتجاج کے کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع، سادہ کاغذ پر دستخط پر عدالت برہم

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی احتجاج کے کیس میں بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتیں 7 فروری تک منظور کرلیں اور ان کے لیے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانتیں منظور کیں۔دورانِ سماعت عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وکیل درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فائلیں تیار کر کے آیا کریں، اور بشریٰ بی بی کے سادہ کاغذ پر دستخط اور انگوٹھے کے نشان پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ جج نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ ہر جگہ وی آئی پی پروٹوکول ملے۔

عدالت نے وکلا کو ہدایت دی کہ جب عدالتی حکم نامہ نکلے گا تو اس پر بشریٰ بی بی کے دستخط اور انگوٹھا لگے گا۔واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف ڈی چوک احتجاج پر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔