سپریم کورٹ میں سینیئر وکیل کے وفاقی آئینی عدالت میں پیش ہونے پر عدالت کا سخت برہمی

سپریم کورٹ میں سینیئر وکیل کے وفاقی آئینی عدالت میں پیش ہونے پر عدالت کا سخت برہمی

جائیداد کے تنازعہ سے متعلق ایک کیس میں سینیئر وکیل کے سپریم کورٹ کے بجائے وفاقی آئینی عدالت میں پیش ہونے پر عدالت برہم ہو گئی۔

دو رکنی بینچ، جس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں، نے محمد بلال کے مقدمے کی سماعت کی۔معاون وکیل شکیل جاوید چوہدری نے بتایا کہ سینیئر وکیل شاہ خاور اس وقت وفاقی آئینی عدالت میں موجود ہیں۔جسٹس عائشہ ملک نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ سپریم کورٹ ہے، اور یہاں ایسے رویے یا عمل قابل قبول نہیں ہیں۔