عسکری ٹاور جلائو گھیرائوکیس میں فرد جرم عائد کی گئی‘عدالت نے27جنوری کوگواہ طلب کرلئے
لاہور کورٹ رپورٹر )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور جلائو گھیرائو کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔مقدمے میں نامزدڈاکٹر یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی، اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے،ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا ،عدالت نے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔