لاہور( آن لائن) پنجاب میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کے لیے وزیراعلیٰ تک براہ راست تجاویز اور خیالات پہنچانے کے لیے خصوصی ڈیجیٹل پورٹل -94ٹاک ٹو سی ایم-93 قائم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس پورٹل کا ڈیجیٹل آغاز کیا اور 2026 کو یوتھ کا سال قرار دیا۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پورٹل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ -94ٹاک ٹو سی ایم-93 میں 20 سال اور اس سے اوپر نوجوانوں کے لیے الگ سیکشن اور انٹرفیز موجود ہیں۔ پورٹل کے ذریعے صوبہ بھر کے نوجوان وزیراعلیٰ کے پروگرامز اور پراجیکٹس کے بارے میں اپنے خیالات، تجاویز اور فیڈبیک براہ راست پہنچا سکیں گے۔نوجوان اپنے نام اور مختصر معلومات کے ساتھ تجاویز بھی شیئر کر سکیں گے تاکہ حکومت کو نوجوانوں کی آراء کی بنیاد پر بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پورٹل پنجاب کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جو نوجوانوں کو حکومتی فیصلوں میں براہ راست شراکت کا موقع فراہم کرے گا